24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈونلڈ ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ 350 ارب ڈالر کے تجارتی...

ڈونلڈ ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ 350 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے کا اعلان

- Advertisement -

واشنگٹن ۔31جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ 350 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے کااعلان کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان ایک نیا تجارتی معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت جنوبی کوریا امریکہ کو 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری فراہم کرے گا۔

ٹرمپ نے یہ اعلان اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے جنوبی کوریا کے لیے 15 فیصد ٹیرف پر اتفاق کیا ہے، جبکہ امریکہ پر کوئی ٹیرف لاگو نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرمایہ کاری امریکا کی ملکیت اور کنٹرول میں ہوگی ور اس کی نگرانی وہ خود بطور صدر کریں گے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں