ڈونلڈ ٹرمپ کا لاک ہیڈمارٹن کی طرف سے جدید ترین لڑاکا طیاروں ایف35 کی قیمت میں بے تحاشا اضافے کا نوٹس

114

واشنگٹن ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاک ہیڈمارٹن کی طرف سے جدید ترین لڑاکا طیاروں ایف35 کی قیمت میں بے تحاشا اضافے کا شکوہ کرتے ہوئے بوئنگ کمپنی کو نئے ایف18 طیاروں کی قیمت کا از سر نو تخمینہ لگانے کو کہا دیا۔ ان کا یہ پیغام امریکی فوجی قیادت کے ساتھ ان کی ملاقاتوں میں دفاعی اخراجات میں کمی پر بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عرصے کے دوران لاک ہیڈ مارٹن کے سربراہ میریلن ہیوسن اور بوئنگ کے سربراہ ڈینس میولن برگ سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ فرانسیسی خبررسان ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکی افواج کے لئے آرڈر کردہ 2443 ایف35 طیاروںکی لاگت کا تخمینہ 3 کھرب79 ارب ڈالر ہے اور اس میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ ایف35 کے منصوبے کے مجموعی لاگت کا تخمینہ 15 کھرب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے۔ یہ طیارہ امریکی فضائیہ اور بحریہ کے پاس پہلے سے موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف اے18 لڑاکا طیارہ میں وہ سٹیلتھ خصوصیات نہیں جو ایف 35 میں ہیں۔