ڈونلڈ ٹرمپ کا ملواکی میں پولیس فائرنگ کا دفاع

171

واشنگٹن۔ 17 اگست (اے پی پی) امریکی رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق ریاست وسکانسن میں پولیس کی سیاہ فام شخص پر فائرنگ درست تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ملواکی پولیس سے ملاقات کے بعد فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یا ہمیں قانون کو ماننا ہوگا یا پھر ہمارا کوئی ملک نہیں ہے۔اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس شخص نے پستول کو پولیس اہلکارکی جانب کیا جیسے کہ وہ گولی چلانے ہی والا ہو۔