ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا پر غلط رپورٹنگ کا الزام

108
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

واشنگٹن ۔ 22 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر غلط رپورٹنگ کا الزام لگایا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے یہ الزام اپنے افتتاحی پروگرام کے دوران شریک ہونے والے لوگوں کی تعداد کے حوالے سے لگایا ہے۔انھوں نے کہا کہ تصاویری شواہد کے برخلاف جب وہ امریکی کیپیٹل ہل سے خطاب کر رہے تھے تو بھیڑ واشنگٹن کی یادگار عمارت تک پہنچ چکی تھی۔وائٹ ہاو¿س میں ان کے پریس سیکرٹری نے بعد میں بتایا کہ کسی بھی افتتاح کے دوران سامعین کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔