ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی اور جاپانی فوجیوں کو یادگاری دن کی مبارکباد

92

ٹوکیو ۔ 28 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان پر لنگر انداز ہونے والے لڑاکا بحری جہاز کے عملے کو یادگاری دن کی مبارک باد دی۔اس جہاز پر فوجیوں سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ سخت جان لوگوں کا ٹولاہیں۔ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کو پیسیفک خطے کے سب سے حوصلہ مند فوجیوں کا لقب بھی دیا۔ امریکی بحریہ کے ساتویں بیڑے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان تمام افراد کو ’یادگاری دن کی مبارک باد‘ دیتے ہیں۔ اس سے قبل ٹرمپ نے خاتون اول کے ہم راہ جاپانی جنگی جہاز کا دورہ بھی کیا۔