ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی فرمانروا سے ٹیلیفون پر بات چیت

107

ریاض ۔ 30 جنوری (اے پی پی) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں دو طرفہ تعاون اور اہم عالمی وعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔العربیہ ڈاٹ ٹی کے مطابق شاہ سلمان اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والے بات چیت کے دوران شام میں پناہ گزینوں کے لیے محفوظ زون کے قیام، یمن میں جاری جنگ اور خطے میں ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ کی ضرورت سے اتفاق کیا گیا۔