برلن ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) جرمن وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ صدر بن گئے تو ان کے دور صدارت میں امریکی معیشت تباہ ہو جائے گی۔ جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ اگر ری پبلکن امیدوار انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرتے ہیں تو اس سے مجموعی ملکی پیداوار میں کمی اور بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو گا۔