24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںڈونیڈن ٹیسٹ کا تیسرا روز، نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 341 رنز...

ڈونیڈن ٹیسٹ کا تیسرا روز، نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 341 رنز بناکر آﺅٹ

- Advertisement -

ڈونیڈن ۔ 10 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 33 رنز کی برتری کے ساتھ 341 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کپتان ولیمسن نے 130 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، بی جے واٹلنگ نے 50 رنز بنائے۔ کیشوو مہاراج نے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 38 رنز بنا لئے، ہاشم آملہ 23 اور ڈین ایلگر 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، خراب موسم کی وجہ سے تیسرے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=45829

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں