ڈوپلیسی اور ملر کی سنچریاں، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 121 رنز سے ہرا دیا

95
جنوبی افریقہ اے نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ڈربن ۔ 02 فروری (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے کپتان فاف ڈوپلیسی اور ڈیوڈ ملر کی شاندار سنچریوں کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل 121 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی۔ فاتح ٹیم نے 308 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ڈوپلیسی نے 105 اور ملر نے 117 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سری لنکن ٹیم ہدف کے تعاقب میں 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی، وین پارنل، عمران طاہر اور جے پی ڈومنی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ڈوپلیسی کو مرد میدان قرار دیا گیا۔