ڈوڈہ :دہلی کے زیر کنٹرول” ایس آئی اے“ نے مزید دو شہری گرفتار کر لیے

72
ایس آئی اے
ڈوڈہ :دہلی کے زیر کنٹرول” ایس آئی اے“ نے مزید دو شہری گرفتار کر لیے

جموں۔2ستمبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے حریت کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاو ¿ن میں ضلع ڈوڈہ میں دو مزید بے گناہ شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے کی ٹیم نے فردوس احمد وانی اور خورشید احمد ملک نامی2افراد کوبھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا ۔انہیں پرانے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔

ایس آئی اے نے اسی طرح کے جھوٹے مقدمات میں جمعرات کو ایک سرکاری اہلکار سمیت8شہری گرفتار کیے تھے۔ان گرفتار یوںکا مقصد ان افراد کو تحریک آزادی سے وابستگی پر سزا دینا اور علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرناہے۔