ڈوکلم کے سرحدی علاقے میں فوجیوں کا گشت جاری رہے گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

92
China
China

بیجنگ ۔ 30 اگست (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ ڈوکلم میں بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعہ حل ہونے کے بعد بھی اس کے فوجی اس سرحدی علاقے میں اپنا گشت جاری رکھیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا کہ چینی فوجی ڈوکلم میں تعینات اور سرحدی علاقے کا گشت جاری رکھیں گے اور ہم تاریخی حقائق کی روشنی میں اپنی خودمختاری یقینی بنانے کے اقدامات جاری رکھیں گے۔