ملتان ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان میڈم امِ فروہ ہمدانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان کے ہمراہ تحصیل شجاع آباد کا دورہ کیا۔ ڈویژنل ڈائریکٹر کی سوشل ویلفیئر کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفس آمد کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کمیونٹی ڈویلپمنٹ، محمد علی خان نے بریفنگ دی۔
ڈویژنل ڈائریکٹر نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفس میں آنے والے سائلین کے لیے انتظامات کے علاوہ دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور شجرکاری مہم کے حوالہ سے آفس میں پودا بھی لگایا۔ دوران وزٹ ڈویژنل ڈائریکٹر نے کہا کہ دفتر میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے سائلین کے جائز کام ایک دن کے اندر حل کیے جائیں تاکہ ان کو بار بار دفتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد علی خان کی محکمانہ ورکنگ کے حوالہ سے کارکردگی کو بھی سراہا۔