ساہیوال۔ 29 ستمبر (اے پی پی):کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سیدنے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،اب تک بجلی چوروں اور نادہندگان سے 25 لاکھ 25ہزار 476 یونٹ چارج کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان سے 3کروڑ 8لاکھ 65ہزار 457 روپے کی ریکوری کی گئ،1ہزار 536 میں سے 1ہزار 478 ایف آئی آر کا اندارج کیا گیاجبکہ1ہزار 32 افراد کو گرفتار کیا جا چکاہے۔