22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومزرعی خبریںڈویژن بھر میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی کسانوں کو...

ڈویژن بھر میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی کسانوں کو مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لئے ٹیمیں سرگرم عمل ہیں، محکمہ زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):کمشنر سلوت سعید کی ہدایات پر ڈویژن بھر میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی کسانوں کو مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لئے محکمہ زراعت توسیع کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جبکہ زائد قیمت وصول کرنے اورذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

منگل کو ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ میں بھرپور ایکشن لیتے ہوئے28 ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج اور 16 کو گرفتار کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع میں 3255 چھاپہ مار کارروائیوں میں 16 لاکھ روپے مالیت کی1675 بوریاں ضبط اور 14 ڈیلر شاپس کو سیل کیاگیا۔

- Advertisement -

departانہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کی ٹیمیں کھادوں کی سو فیصد دستیابی یقینی بنانے اور مقررہ نرخوں پر کھادوں کی فروخت کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں اور کسانوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کمشنر آفس آئے ہوئے سائلین کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سنے اور بیشتر کو موقع پر حل کرادیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،شہری اپنے مسائل حل کے لئے بلاروک ٹوک رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل وضلعی اور تحصیل افسران اپنے دفاترمیں بھی لوگوں کے مسائل حل کرنے پر فوکس کریں تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوں اور سرکاری دفاتر پر ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416983

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں