ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کی ملاقات

214

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے منگل کو چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے ملاقات کی اور ان سے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال پر تعزیت کی ۔

نور عالم خان نے مرحوم مفتی عبدالشکور کے بلند درجات کیلئے فاتح خوانی اور کہا کہ مفتی عبدالشکور نڈر انسان تھے، ایوان میں وہ ایک مخصوص انداز کے ساتھ آتے تھے۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے، پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔