ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات

108
APP25-28 ISLAMABAD: November 28 - Speaker Punjab Assembly Chaudhry Parvez Elahi offering Fateha for the departed soul of Mother of Deputy Speaker National Assembly Qasim Khan Suri at Parliament House. APP

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی والدہ کے روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے قانون ساز اداروں کے مابین رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کےلئے جمہوری اداروں کی مضبوطی استحکام ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے حصول کے لیے سب سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی کا بطور سپیکر پنجاب اسمبلی انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ایک منجھے ہوئے کہنہ مشق سیاسی رہنماءہیں ان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی پہلے سے بہتر انداز میں اپنا آئینی کردار ادا کرے گی۔انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور پارلیمانی انسٹیٹوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے عملے کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالی سے ڈپٹی سپیکر اور خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔