اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کرفیو کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام میں کہا کہ5 اگست کا دن دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب فاشسٹ مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے وہاں طویل ترین کرفیو نافذ کیا، 365 دنوں سے لاکھوں معصوم کشمیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا شکار ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔