ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی لو را لا ئی میں ڈی آئی جی کے دفتر پر دہشتگردوںکے حملے کی مذمت ، قیمتی جا نو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس

120

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ڈی آئی جی لورالائی کے دفتر پر ہونے والے دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے حملہ میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گرد اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعے ہمیں کمزور نہیں کر سکتے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور اس بزدلانہ حملہ میں ملوث شرپسندوں کو جلد از جلد گرفتار کریں۔