ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کوئٹہ میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈاکوں کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایات

123
میں نے اپنے سامنے آنے والی چیزوں کو دیکھ کر رولنگ دی تھی، میں محب وطن پاکستانی ہوں، میں نے کوئی آئین نہیں توڑا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کوئٹہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ڈاکوں کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایات دی ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کوئٹہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے محمد اشرف اچکزئی کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔زخمی ہونے والے اسد اچکزئی کے علاج معالجے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا.

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ہدایت کی کہ انتظامیہ واقعات میں ملوث ڈاکوں کی گرفتاری کیلئے بھرپور کاروائی کرے.کوئٹہ کے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام وسائل کو بروے کار لایا جائے اورڈاکوؤں کی فوری گرفتاری میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔