ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی لال حویلی آمد، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت

188
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی لال حویلی آمد، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ہفتہ کو لال حویلی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بڑے بھائی شیخ رفیق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیااور مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ڈپٹی اسپیکر نے شیخ رشید سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔

ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لیے عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے پورا نہیں کیا جا سکتا، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔