ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی آزاد کشمیر کی اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کے وفد سے گفتگو

100

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں اور قوم کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اور انہوں نے ہی قیادت سنبھالنی ہے، قوم کو اپنے نو جوانوں سے بہت زیادہ توقعات وا بستہ ہیں اور ان تو قعات پر پورا اتر نے کے لیے نو جو انوں کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کی اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا جنہو ں نے جمعرات کے روز سا بق وزیر اعظم یو تھ اسمبلی جو اد اسلم کی سر براہی میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملا قات کی۔ ملا قات میں یو تھ اسمبلی کے سردار وقاص جا وید، عمران خان، شفیق کیانی، ثنائ سردار اور دیگرعہدیداران شا مل تھے۔ ڈپٹی اسپیکر نے یوتھ اسمبلی کے کا م کو سراہتے ہو ئے کہا کہ آزاد کشمیر کے نو جو ان بے پنا ہ صلاحیتوں کے ما لک ہیں اور وہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لو ہا منو ا چکے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو دنیا میں کو اجا گر کرنے میں نوجوانو ں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہو ں نے کہا کہ ملک کو اس وقت بے روزگاری اور معا شی مشکلا ت جیسے چیلنجو ں کا سا منا ہے اور مو جو دہ حکو مت وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجو ں سے نمٹنے کے لیے بھر پور اقدا ما ت اٹھا رہی ہے تاہم ان چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے قومی تعاون خصوصاً نوجوانوں کا تعاون ضروری ہے۔انہو ں نے یو تھ اسمبلی کے عہد یداروں کو آزاد کشمیر کے نو جو انو ں کو درپیش مسائل کو حل کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔اس مو قع پر آزاد کشمیر اسٹیٹ یو تھ اسمبلی کے سا بق وزیر اعظم جو اد وسیم نے یوتھ اسمبلی کے اغراض و مقا صد بتاتے ہو ئے کہا کہ اسٹیٹ یو تھ اسمبلی آزاد کشمیر کے نو جو انو اں کا نما ئندہ ادارہ ہے جو نو جو انو اں کو قا نو ن سازی اور پا رلیما نی امو ر سے متعلق تر بیت دیتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ اسٹیٹ یو تھ اسمبلی کا قیا م 2013میں عمل میں لا یا گیا۔