اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ جب پتا چلا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے میرا انتخاب کیا ہے تو بہت خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کو مجھ پر اعتماد ہے۔ کالا کوٹ پہن کر ایوان کو چلانا بہت عزت کی بات ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے …
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ جب پتا چلا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے میرا انتخاب کیا ہے تو بہت خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کو مجھ پر اعتماد ہے۔ کالا کوٹ پہن کر ایوان کو چلانا بہت عزت کی بات ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی پورے پاکستان کا سب سے بڑا قانون ساز ادارہ ہے لیکن اسمبلی کا ماحول بالکل اسکول کی کلاس جیسا ہوتا ہے۔ بڑے عہدوں پر فائز لوگ اکثر اجلاس کے دوران بچوں والی حرکتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ بعض اوقات کوئی ایسا عنوان زیر بحث آجا تا ہے جو ایوان کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوتا اور ارکان اسمبلی کے درمیان تکرار کی وجہ بنتا ہے۔ کرسی پر بیٹھے ہوئے بندے پر بھاری ذمہ داری ہوتی ہے۔قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کے بعد انسان پڑھائی سے دور ہو جاتا ہے لیکن میں اصولوں کو پڑھ کر ان کے مطابق ایوان چلانے کی کوشش کرتا ہوں۔








