16.4 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تربت نزیر احمد سے ا نجمن تاجران کیچ...

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تربت نزیر احمد سے ا نجمن تاجران کیچ کے ایک نمائندہ وفد کی ملاقات ، ٹریفک مسائل پرتفصیلی گفتگو

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 20 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تربت نزیر احمد سے ا نجمن تاجران کیچ کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں بازار کے ٹریفک مسائل اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد میں عبوری چیئرمین نثار احمد جوسکی، اسحاق روشن دشتی، اعجاز احمد جوسکی اور جمال مری شامل تھے۔

وفد نے رمضان المبارک کے دوران بازار میں بڑھتے ہوئے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کی نفری میں اضافے اور مخصوص گلیوں کو ون وے کرنے کی درخواست پیش کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیسنے وفد کی شکایات اور تجاویز کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ رمضان کے باعث بازار میں شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مختلف چوراہوں اور گلیوں میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں، انجمن تاجران کی نشاندہی پر بازار میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا اس موقع پر ایس ایچ او حسین دشتی اور ٹریفک پولیس انچارج عبدالرزاق بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574749

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں