ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایوی ایشن کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کا مظفرآباد میں پاک فوج کے ایم آئی17ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 10 جون (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایوی ایشن کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور قومی فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر سپوت پوری قوم کا سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔








