اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سید یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی ان پر اراکین قومی اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے،وہ ایک کہنہ مشق، زیرک، مدبر اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر منتخب ہونا جمہوریت کیلئے ایک نیک شگون ہے ، ان کی جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے ہمیشہ جمہوری اقدار کے فروغ اور عوام کی فلاح وبہبود کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی ملکی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔