اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نےپارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا سردار شاہجہاں یوسف بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور سردار شاہجہاں یوسف نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے ان کی پھوپھی کی انتقال پر تعزیت کا اظہار کیااور مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور ان کے صاحبزادے سردار شاہجہاں یوسف نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی بھی دعا کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597548