ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا کراچی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

18
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا کراچی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کراچی میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندانوں کی ہرممکن مدد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔