اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے رکن قومی اسمبلی خالد حسین مگسی کے قافلے پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بر وقت کارروائی کی وجہ سے حملے میں محفوظ رہنے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے خالد حسین مگسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ خالد حسین مگسی کے قافلے پر حملہ شرپسند عناصر کا شرمناک فعل ہے۔ملک دشمن عناصر گھناؤنی شازش کے ذریعے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔