ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس

176
Deputy Speaker National Assembly

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی خوشدامن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سردار سلیم حیدر اور ان کے اہلِخانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔