- Advertisement -
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔
منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
- Advertisement -
ماں کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576059
- Advertisement -