ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے القدس پارلیمنٹ کے وفد کی حامد عبداللہ حسین الحمر کی قیادت میں ملاقات

84

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے القدس پارلیمنٹ کے چار رکنی پارلیمانی وفد نے جمعہ کو حامد عبداللہ حسین الحمر کی قیادت میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات‘ باہمی دلچسپی سمیت خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان القدس کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان القدس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے تمام مسلم ممالک کو مشترکہ موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔