اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ایم ڈی پاکستان بیت المال ظہیر عباس کھوکھر نے ملاقات کی۔ جاری اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر نے ایم ڈی بیت المال کو اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ملک کے غریب افراد کی فلاح وبہبود کے لئے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہاربھی کی ۔