ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ریڈ کریسنٹ بلوچستان کے سیکرٹری محمد ایوب خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت

74

کوئٹہ۔31مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ریڈ کریسنٹ بلوچستان کے سیکرٹری محمد ایوب خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ، پی ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے صدر عبدالباری بڑیچ، ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر مبین خان خلجی، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری ملک فیصل دہوار، سنئیر رہنما داود خان پانیزئی ودیگر کے ہمراہ ریڈ کریسنٹ بلوچستان کے سیکرٹری محمد ایوب خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔