31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کایوم یکجہتی کشمیر کے موقع...

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کایوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہزارہ ٹاﺅن میں تقریب سے خطاب

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 05فروری(اے پی پی )ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کے عوام حکومت اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے اس پر کوئی دوسری رائے نہیں ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ ان خیالات اظہارانہوںنے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہزارہ ٹاﺅن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور ادارے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں نہ صرف ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں بلکہ آزادی کے حصول کے لئے آج تک دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پانچ فروری کا دن مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی اور اس حوالے سے دی گئی جانی و مالی قربانیوں کیلئے اظہار یکجہتی کا دن ہے جس کو بھرپور انداز میں ملک بھر اور بین الاقوامی سطح پر بسنے والے پاکستانی و کشمیری اجاگر کرتے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ظلم و بربریت نے دنیا بھر میں بھارت کا مکرہ چہرہ آشکار کردیا ہے اور جس طرح انسانی حقوق کی پامالی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے کی جارہی ہے اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ اب وقت آچکا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار ممالک، ادارے اور تنظیمیں کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی اور اسلامی ممالک کی تنظیم ( او آئی سی) اور دیگر دوسرے ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ پاکستانی تاریخ کی تمام حکومتوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ آج کے دن ہم سب کو عہد کرنا چاہئے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر مل کر مزید اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام کو روکا جائے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق آزادی مل سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133120

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں