ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری سے جاپانی سفیر کورائی تاکاشی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری سے جمعرات کو جاپان کے سفیر کورائی تاکاشی نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی اور دوطرفہ و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان کی موجودہ حکومت ان تعلقات …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری سے جمعرات کو جاپان کے سفیر کورائی تاکاشی نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی اور دوطرفہ و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان کی موجودہ حکومت ان تعلقات میں مزید وسعت اور جاپان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت، بے روزگاری، پسماندگی، کرپشن کا خاتمہ اور قرضوں کے بوجھ کو کم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنے اقتصادی اور سماجی ایجنڈے کو مکمل کرنے کے لئے جاپان جیسے دوست ممالک کا تعاون درکار ہے۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ جاپانی قوم ایک ثابت قدم قوم ہے، دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپانی قوم نے مشکل حالات پر ثابت قدمی سے قابو پایا۔