ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

197

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔پاکستان معاشی اوراقتصادی طور پر دنیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ڈکٹیٹر مشرف اوراس کے اتحادیوں نے ملک کو دہشت گردی کی آگ میں دھکیل دیا تھا۔موجودہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے۔دنیا میں پاکستان کا تشخص بحال ہوا ہے۔آج کوئی بھی دشمن ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔عوام سے کئے گئے وعدے الیکشن 2018ءسے قبل پورے کئے جائیں گے۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔