ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی سے پرتگال کے ناظم الا مور کی ملاقات

97
APP04-18 ISLAMABAD: April 18 - Charge d' Affairs of Republic Portugal Joao Paulo Marques Sabido Costa called on Deputy Speaker National Assembly Murtaza Javed Abbasi in Parliament House. APP

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پاکستان پر تگال تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے دونوں ممالک کے اراکین پا رلیمنٹ کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پرتگال کے ناظم الا مور کوسٹا سبیڈو پاﺅلوجاﺅ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہو ں نے منگل کے روزپارلیمنٹ ہاﺅس میں ڈپٹی سپیکر سے ملاقات کی۔ملا قات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ کیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیا ن سما جی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے خصوصاََ سیاحت، تعلیم،تجارت اور دیگر شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔