ایبٹ آباد۔ 18 جون (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)صرف دعو¶ں پر نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوامی خدمت کے بجائے دھرنوں میں وقت ضائع کیا ہے۔خیبرپختونخوا کے عوام آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی ناانصافیوں کا بدلہ لیں گے۔حلقہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔وہ گلیات کی یونین کونسل سیر شرقی میں لوئرتروڑ تااپر تروڑ سڑک کے افتتاح کے بعد مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر اورتحصیل کونسلر محمد شعیب عباسی کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے۔سڑک کی تعمیر پر 13کروڑ روپے لاگت آئے گی۔