ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی چیئرمین این ایچ اے سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین تر جیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ملک بھر میں شاہرات اور موٹرویز کا جال بچھا یا جا رہا ہے اور ان شاہرات کی تکمیل سے ملک میں تر قی و خوشحالی کے نئے دور …

اسلام آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین تر جیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ملک بھر میں شاہرات اور موٹرویز کا جال بچھا یا جا رہا ہے اور ان شاہرات کی تکمیل سے ملک میں تر قی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )کو ہزارہ موٹر ویز ایکسپریس وے کے متاثرین کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک اور این ایچ اے کے اعلیٰ حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاو¿س میں ڈپٹی سپیکر سے ملاقات کی اس موقع پر تحصیل حویلیاں کے گاو¿ں وزیراں،ملہ اور دڑونی کے متاثرین کے وفد شرکاءبھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاہ نواز خان اور محمد پرویز خان تنولی نے ڈپٹی سپیکر کو متاثرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں