کوئٹہ۔2جنوری (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و صوبائی صدر پاکستان تحریکِ انصاف قاسم خان سوری سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے ملاقات کی اور صوبے میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو، حکومتی ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے مطابق اتوار کو چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی بلوچستان عبدالباری بڑیچ، پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں داؤد پانیزئی، باچا آغا اور دیگر نے سوری ہاؤس کوئٹہ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و صوبائی صدر پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان قاسم خان سوری سے ملاقات کی۔
اس موقعےپر صوبے میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو، صحت کارڈ زکے اجراء اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔