ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی ہزارہ موٹر وے منصوبہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام کا اجلاس بلا نے کی ہدایت

162
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ایبٹ آباد۔ 27 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے کا منصوبہ انتہائی کلیدی اہمیت کا حامل ہے، اس منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوںگی بلکہ دوست ملک چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے بھی زمینی رابطوں کے بہتر ہونے سے باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔ وہ بدھ کو جنرل مینجر این ایچ موٹروے ایکسپریس وے حویلیاں تھاکوٹ محمد نثار خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن ابدال حویلیاں موٹروے ایکسپریس وے فیاض احمد سے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅ س میں اپنی ہونے والی ملا قات میں کیا۔ روڈ اینڈ بریج کارپوریشن آف چائنہ کے جنرل مینجر یی چنگ ین بھی اس موقع پر موجود تھے۔