20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں بھارتی حملہ میں...

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں بھارتی حملہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت

- Advertisement -

بہاولپور۔ 07 مئی (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور کے سرجیکل وارڈ میں بھارت کے بزدلانہ حملہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے و ایم این اے میاں عثمان نجیب اویسی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بورڈ آف ریونیو وممبر صوبائی اسمبلی میاں شعیب اویسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی اور پاکستان کا ہر فرد اس امتحان میں سرخرو ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام سٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دیا گیاہے اور صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کوبھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ اگرجنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم ایک لشکر بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اورشہری دفاع کیلئے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہےلیکن ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594215

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں