ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا سے چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ملاقات

73
افراط زرپر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے، منی لانڈرنگ میں ملوث سات کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کوبریفنگ

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا سے چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایس ای سی پی کا کردار انتہائی اہم ہے اور اسکو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی ریگولیٹر کے ساتھ ساتھ کمپنیوں اور بزنس کے لئے سہولت کار کے طور پر کام کرے تاکہ کاروباری مقامات پر بہتر ماحول فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں قانون سازی کی ضرورت ہو وہاں قانوں سازی کے لئے اقدام کئے جائیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈر ز کو اعتماد میں لیا جائے اور قانون سازی میں سب کی رائے کو شامل کیا جائے۔ ملاقات میں کمپنیز ترمیمی بل، این بی ایف سی بل اور انشورنس بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا نے ہمیشہ ایسی قانون سازی کی حمایت کی ہے جو عوام اور ملک کی مجموعی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔