اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں زیر علاج ریلوے اسٹیشن سانحے میں زخمیوں کی عیادت کی اور انکی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔
پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت ملکی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کرنیوالے شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے کوشاں ہیں ،دہشتگردی کی عفریت کا خاتمہ کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز قابل قدر کردار ادا کررہی ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نےکہا کہ بحثیت قوم متحد ہوکر ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے دہشتگردی کے خاتمہ ہم سب کا مشترکہ مشن ہے۔ بلوچستان سینٹرل ایشیاء کا گیٹ وےاور معاشی اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ریلوے اسٹیشن پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کاسفر ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء میر سلیم احمد کھوسہ اور راحیلہ حمید درانی نے بھی دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے صوبے کے امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا ۔