اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئٹزرلینڈ کی ریاستوں کی کونسل کے صدر جین رینے فرنیئر کی سربراہی میں پاکستان کا تین روزہ دورہ کرنے والے پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے …
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا سوئٹزرلینڈ کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ میڈیا کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئٹزرلینڈ کی ریاستوں کی کونسل کے صدر جین رینے فرنیئر کی سربراہی میں پاکستان کا تین روزہ دورہ کرنے والے پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مہمان وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور سوئٹزرلینڈ پاکستان کے ساتھ پارلیمانی راوبط کاری کو فروغ دے کر سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستان رقبہ کے لحاظ سے ایک بہت بڑا ملک ہے، سوئٹزر لینڈ نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے متعددا قدامات بھی اٹھائے ہیں۔ پاکستان کی خوبصورتی قابل تعریف ہے اور قدرتی حسن کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ سیکورٹی اور معیاری انفراسٹرکچر کی بدولت سیاحت کو فروغ دے کر بہتری لائی جا سکتی ہے۔ جین رینے فرنیئر نے چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعوت پر پاکستان میں آکر بہت خوشی ہوئی۔ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ پاکستان نے سیکورٹی اور معاشی لحاظ سے کافی ترقی ہے۔ پارلیمانی سفارتکاری موجودہ دور میں بہت اہمیت کی حامل ہو چکی ہے، اس سے مختلف ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے پارلیمانی وفد نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سوئٹزر لینڈ کے وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کو پاکستان کے سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔








