ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا یوم جمہوریت پر پیغام

121

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنا وقت کا تقاضا ہے ،پاکستان ایک جمہوری ملک کے طور پر ہی ترقی کرسکتا ہے،سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل مضبوط کرنا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں کیا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مخالفین کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا جمہوریت کے لیے ضروری ہے ،پاکستانی عوام صرف جمہوریت کو پسند کرتے ہیں ،ملک میں جمہوریت کے سواء کوئی اور نظام نہیں چل سکتا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل مضبوط کرنا پڑے گا ،جمہوریت عوامی رائے کا احترام کرتی ہے جبکہ عوام کی رائے مسترد کرنے سے انتشار پھیلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی , سماجی اور معاشی مسائل کا حل جمہوریت میں ہے ۔