ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی اقوام متحدہ کی جانب سے اسلام آباد کو فیملی اسٹیشن بحال کرنے پر اسلام آباد پولیس کو مبارک باد

43
افراط زرپر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے، منی لانڈرنگ میں ملوث سات کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کوبریفنگ

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اقوام متحدہ کی جانب سے اسلام آباد کو فیملی اسٹیشن بحال کرنے پر اسلام آباد پولیس کو مبارک باد دیتے ہوئے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اس کامیابی پر آئی جی اسلام آباد اور پولیس کے جوان شاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان کا قیام پولیس کی انتھک کوششوں سے ممکن ہوا اوراسلام آباد پولیس پورے ملک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران انتہائی محنت اور دیانت داری سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اسلام آباد پولیس کے اہلکار قیام امن کیلئے دہشت گردوں کا مقابلہ بھی کر رہے ہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے اسلام آباد پولیس کے شہداء کو قوم کے ہیروز قرار دیتے ہوئے خراج عقید ت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد پولیس کے ملازمین کو جدید سہولیات فراہم کرے۔