ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا امیر سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

137
افراط زرپر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے، منی لانڈرنگ میں ملوث سات کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کوبریفنگ

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بزرگ سیاستدان اور جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سید منور حسن کی وفات پر افسردہ ہوں۔ ڈپٹی چیرمین سینٹ نے کہا کہ مرحوم سید منور حسن کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سلیم مانڈوی والا نے دعا کی کہ اللہ تعالی سید منور حسن کے درجات بلند فرمائے۔