اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے گورنر کے پی کےفیصل کریم کنڈی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا دائریکٹوریٹ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر کے پی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی صحتیابی کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔