15.5 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومقومی خبریںڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی وزیر قانون کو سینیٹر عون...

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی وزیر قانون کو سینیٹر عون عباس بپی کے معاملے پر فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے وزیر قانون کو سینیٹر عون عباس بپی کے معاملے پر فوراًرپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی تمام معاملے پر مفصل رپورٹ پیش کی جائے۔

جمعرات کو سینٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے عون عباسی بپی کی گرفتاری کے حوالہ سے بحث پر اپنے ریمارکس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہاؤس کو احسن انداز میں چلانا ہے، اپوزیشن اور حکومت کے ارکان آپس میں طے کر لیں اور تجاویز دیں۔دوران اجلاس سینیٹر منظور کاکڑ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

- Advertisement -

سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ آپ مجھ سے ایسے بات نہ کریں جیسے اپنے ڈرائیور کو ہدایات دے رہے ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569523

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں